واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صحافی باب وڈورڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی صدر بشارالاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وزیردفاع نےاس پر عمل سے گریز کیا۔
امریکی صحافی باب وڈورڈز نے اپنی کتاب "فئیر" میں انکشاف کیا ہےکہ اپریل 2017 میں جب شام میں کیمیائی حملے کی اطلاع ملی تو امریکی صدر مشتعل ہوگئے، انہوں نے ٹیلی فون پر وزیردفاع جیمز میٹس کو بشارالاسد کو قتل کرنے کا حکم دیا۔
جیمزمیٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیا کہ وہ معاملہ خود نمٹا دیں گے۔ صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدارتی حکم کے3 روزبعدامریکا نے شام پر59 ٹام ہاک میزائل داغے تھے، باب وڈورڈزکی کتاب سے متعلق یہ تفصیلات واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی ہیں۔
مذکورہ کتاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی 20 ماہ کی صدارت کےدوران وائٹ ہاؤس میں ہونے والے معاملات پرروشنی ڈالی گئی ہے۔