لبنان: خواتین کی پولیس میں شمولیت سے ٹریفک روانی میں بہتری

Last Updated On 27 June,2018 10:07 am

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان کے شہر برومانا کی سڑکوں پر سرخ ٹوپیاں اور سیاہ لباس پہنے خواتین دکھائی دیں، یہ ٹریفک پولیس کی نئی اہلکار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے خواتین اہلکاروں کی موجودگی میں ڈرائیور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے لگے ہیں۔ پولیس اہلکار سمانتھا سعد کا کہنا ہے انکے اس شعبے میں آنے سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی، انہوں نے کہا ان پر مثبت اور منفی ہر طرح کے تبصرے ہوتے ہیں،،لیکن وہ منفی باتوں کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔

 

Advertisement