کینیڈا میں شاہی حکم نامے جیسا فولڈ ایبل ٹیبلٹ تیار

Last Updated On 05 September,2018 07:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماہرین نے شاہی حکم نامے کی طرز پر ایل ای ڈی ٹچ سکرین تیار کر لی ہے جو اس قدر لچک دار ہے کہ وہ کاغذ کی مانند لپیٹی اور موڑی جاسکتی ہے۔

کینیڈا میں کوینز یونیورسٹی کے ڈاکٹر روئل ورٹیگال اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایسی ایل ای ڈی ٹچ اسکرین تیار کر لی ہے جو کاغذ کی مانند لپیٹی اور موڑی جاسکتی ہے۔ کے 2 ریزولیوشن کے حامل اس ایل ای ڈی ڈسپلے کی لمبائی ساڑھے 7 انچ ہے۔ اس لچکدار سکرین کو ایک تھری ڈی پرنٹر سے چھاپے گئے سلنڈر کے گرد لپیٹا گیا ہے اور اسی کے اندر ٹیبلٹ کا پورا برقی نظام بھی رکھا گیا ہے۔

سلنڈر کے دائیں اور بائیں چھوٹے پہیوں جیسی گراریاں لگائی گئی ہیں جن سے ٹیبلٹ سکرین کھلتا اور بند ہوتا ہے، ماہرین نے اسے میجک اسکرول کا نام دیا ہے۔