واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں تاہم مذاکرات کا انحصار خود ایران پر ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت بحیثیت ملک خود اپنی بقا کے لیے کافی فکرمند ہے، جب میں صدر بنا تھا اس کے مقابلے میں ایران آج ایک بالکل مختلف ملک ہے تاہم دیکھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ کیا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہم سے بات چیت کرنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا انحصار خود ایران پر ہے نہ کہ امریکا پر، ہم آج بھی ایران سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم ایران کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔
صحافیوں کے سوال پر کہ کیا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوسکتی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہوسکتا ہے، یہاں سب کچھ ممکن ہے اور ایران سے اب بھی بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔