نیویارک: (دنیا نیوز) گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق معاون اومروسا نیومین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے خاتون اول میلانیا کو یرغمال بنا رکھا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر طلاق لی تو ملک بدر کر دیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی سابق ملازم اومروسا کا بڑا انکشاف، اپنی کتاب ان ہنجڈ میں دعویٰ کیا ہے کہ خاتون اول میلانیا وائٹ ہاؤس میں یرغمال ہیں۔ اومروسا کا کہنا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ سے طلاق لینا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے دھمکی دے رکھی ہے کہ وہ انہیں ڈی پورٹ کر دیں گے۔ سلوونیا کی رہائشی میلانیا 1996 میں امریکا آئی تھیں، اومروسا نے اپنی کتاب میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ کی مدت ختم ہوتے ہی میلانیا طلاق لے لیں گی۔
واضح رہے کہ اومروسا کو گزشتہ برس دسمبر میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔