لاہور: (دنیا نیوز) میڈیا پھر سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نشانے پر آ گیا۔ انہوں نے غلط خبریں پھیلانے والے میڈیا کو عوام دشمن قرار دے دیا۔
گزشتہ روز صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے غلط خبریں پھیلانے والوں کو عوام دشمن قرار دیا تھا جس پر صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا اگر غلط خبریں پھیلائے تو وہ بھی عوام کا دشمن ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اور صحافیوں کے تعلقات شروع دن سے ہی تلخی کے شکار رہے، کچھ عرصہ پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔