گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1708 پوائنٹس کمی

Last Updated On 15 October,2018 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1708 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 37517 پر بند،3 کروڑ سے زائد حصص فروخت ہوئے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران 1708 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 37 ہزار 517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جو گزشتہ دو سال کی کم ترین سطح ہے۔ ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے دوران مجوعی طور پر سرمایہ کاروں کے 361 ارب روپے ڈوب گئے۔

معاشی میدان میں بے چینی اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو ایک آنکھ نہ بھائی، کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 4 فیصد گراوٹ سے سوا دو سال کی کم ترین سطح 37 ہزار 517 پوائنٹس پر آگیا۔