پاکستان کے راستے تجارت، چین نے ریل کارگو سروس کا آغاز کر دیا

Last Updated On 25 October,2018 04:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین نے تجارت کے لئے ریل روڈ کارگو سروس کا آغاز کر دیا۔ چینی حکام کہنا ہے کہ کارگو سروس سے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید بڑھے گا۔

ذرائع کے مطابق مال بردار ٹرین چین کے شہر لان زو سے کاشغر پہنچے گی، اس کے بعد سامان سے لدے 30 ڈبے کاشغر سے اسلام آباد بذریعہ روڈ پہنچائے جائیں گے۔

چین کے لئے پاکستان سے سامان کی ترسیل کا راستہ 4500 کلومیٹر ہے جس سے چین کو 15 روز کی بچت ہو گی۔ سمندری راستے سے سامان کی ترسیل میں چین کو 28 روز درکار ہوتے تھے۔

چینی حکام کے مطابق ریل روڈ کارگو سروس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا اور تجارتی راہ داری منصوبے میں دیگر ممالک کی بھی دلچسپی بڑھے گی۔