سعودی عرب کے تجارتی وفد کی گوادر آمد، مختلف منصوبوں پر بریفنگ

Last Updated On 02 October,2018 02:37 pm

گوادر: (دنیا نیوز) سی پیک میں تیسرے پارٹنر اور پاکستان کے اہم اتحادی سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد گوادر پہنچ گیا، وفد کو سی پیک منصوبے اور گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

سعودی وفد میں وزیر پیٹرولیم سمیت دیگر اہم وزرا شامل ہیں، وفد نے گوادر پورٹ کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نے فری اکنامک زون کے متعلق بریفنگ دی، وفد کو سی پیک منصوبے اور گوادرمیں ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی، سعودی وفد بریفنگ اور دورے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوجائے گا۔

 

Advertisement