اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلق مغرب خصوصاً امریکی میڈیا جانبدارانہ خبریں دے رہا ہے، ففتھ جنریشن جنگ میڈیا کے محاذ پر لڑی جا رہی ہے۔
پی ٹی وی اکیڈمی اور ریڈیو پاکستان کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ سی پیک ملک کے لئے اہم منصوبہ ہے، اسے مزید وسعت دیں گے، کمی نہیں کی جائے گی، سی پیک کو کامیاب منصوبہ بنا کر دکھائیں گے۔
وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی وی اور ریڈیو اکیڈمیوں کو ملا کر میڈیا یونیورسٹی بنائیں گے، ماضی میں سیاسی مداخلت سے پی ٹی وی کو نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی وی کی ساکھ اور عظمت رفتہ کو بحال کریں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کا استعمال بدل رہا ہے، ریڈیو پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔