اسلام آباد میں جے ڈبلیو فور لینڈ کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح

Last Updated On 30 November,2018 10:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں جے ڈبلیو فور لینڈ کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے منصوبے کا افتتاح کیا۔

اسلام آباد میں جے ڈبلیو فورلینڈ کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا وزیراعظم عمران خان نے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جے ڈبلیو فورلینڈ کے صدر شاہ فیصل آفریدی۔ سی ای او ایلکس ژو اور جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔

وزیرعظم عمران خان نے کہا جے ڈبلیو فورلینڈ پلانٹ کا افتتاح پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر ہے۔ جس پر میں آفریدی برادران شاہ فیصل آفریدی اور جاوید آفریدی کو مبارکباد دیتا ہوں۔۔ اپنے پیغام میں شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ جی ڈبلیوگلاس پروجیکٹ اور جے ڈبلیو فورلینڈ 550 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں، پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس بڑے پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد دیگر غیر ملکی کمپنیاں اور برانڈ بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب ہو گی جس سے پاکستان میں مستقبل میں ملین ڈالرز کی مزید انویسٹمنٹ آنے کے قوی امکانات ہیں۔

جاوید آفریدی نے کہاکہ جے ڈبلیو فور لینڈ کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح پاکستان میں خوشحالی کا باعث بنے گا اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا۔