اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 16 ڈالر کمی کے باوجود پاکستان میں ایک سال کے اندر پٹرولیم مصنوعات 21 روپے 3پیسے فی لٹر تک مہنگی کردی گئیں۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 21 روپے 3پیسے فی لٹر ،پٹرول14 روپے 30پیسے لٹر ،لائٹ ڈیزل 19روپے 7پیسے لٹر اور مٹی کا تیل19روپے 18پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا،دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 30 دسمبر کے دوران پٹرولیم مصنوعات 21 روپے 3پیسے فی لٹر تک مہنگی کردی گئیں ، 2018میں ہائی سپیڈڈیزل کی فی لٹر قیمت79روپے 91پیسے لٹر سے بڑھ کر 110روپے 94پیسے فی لٹر ،پٹرول81روپے 53پیسے لٹر سے بڑھ کر 95روپے 83پیسے فی لٹر ،لائٹ ڈیزل 58روپے 37پیسے لٹر سے بڑھ کر 77روپے 44پیسے لٹر اور مٹی کا تیل 64روپے 32پیسے سے بڑھ کر 83روپے 50پیسے فی لٹر ہوگیا ، 2018 میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت69 ڈالر سے کم ہوکر53 ڈالر فی بیر ل ہوئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے باعث ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھ گئے جس کیوجہ سے مہنگائی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔