کراچی: (دنیا نیوز) ایک ماہ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 25 فیصد تک کم ہوگئی، پاکستان میں پیٹرول 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
دسمبر میں عوام کو بڑی خوشخبری ملنے کی اُمید ہے کیونکہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں حکومت کم از کم 5 سے 7 روپے تک کی کمی کا اعلان کر سکتی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتیں ہیں۔
اعداد شمار کے مطابق عالمی منڈی میں تقریبا ایک ماہ کے دوران خام تیل 25 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، امریکی خام تیل کی 50 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانیوی خام تیل 19 فیصد کمی کے بعد 59 ڈالر فی بیلر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر حکومت 25 فیصد نہ سہی 7 فیصد ہی قیمت میں کمی کر دے تو پیٹرول و ڈیزل 7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے، دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی بل کم ہوگا، جس سے پاکستان کو کم ادائیگیاں کرنی پڑیں گی۔