اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.48 روپے فی لٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.37 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.48 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 97.83 روپے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 112.94 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 86.50 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 82.44 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.22 روپے فی لٹر، پٹرول کی قیمت میں 9.02 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.47 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 .6 روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا گیا ہے۔