اسلام آباد: (دنیا نیوز) ازبک وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف 5 رکنی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان موجود ہیں۔ وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے پاکستان آمد پر وزیر خارجہ ازبکستان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ازبک وزیرخارجہ نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، ازبک وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ اور علاقائی محاذوں پر باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔