لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ اور مخدوم عثمان محمود نے جمع کرائی۔
پنجاب اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف پیپلزپارٹی نے قرارداد جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے 48 پیسے فی لٹراضافہ کر دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے۔