لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اعظم سواتی کو فوری عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی اور ان کے غنڈوں کا کچی آبادی کے مکینوں پر تشدد قابل مذمت ہے، آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر عہدے سے ہٹانا افسوسناک ہے، پولیس کو غیر سیاسی کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے، آئی جی اسلام آباد کے تبادلہ کیس کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔