لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے سینیٹ میں پنجاب سے خواتین نشست پر سینئر رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سیمی ایزدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع تحریک انصاف کے مطابق پنجاب سے ن لیگ کی سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ٹکٹ لینے کی دوڑ میں متعدد رہنما شریک تھیں۔ جن میں سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر زرقا، شہناز خان اور شبنم جہانگیر بھی شامل تھیں تاہم وزیراعطم عمران خان نے سیمی ایزدی کو گرین سگنل دے دیا۔
سیمی ایزدی تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی ہمیشرہ اور اس وقت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی رکن ہیں۔ پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی ہونے والی نشستوں پر انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔