کبھی این آر او نہیں مانگا، حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں، آصف زرداری

Last Updated On 28 October,2018 11:24 am

لاہور (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کبھی این آر او نہیں مانگا، حکومت گرانے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں، الیکشن سے اب تک مجھ پر حملے کیے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کو اصل مسئلہ مجھ سے ہے اور پکڑ میرے دوستوں کو رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے بتایا کہ کبھی این آر او نہیں مانگا، حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، میری گرفتاری کی خبرپڑھیں گےتویہ نئی بات نہیں ہوگی۔ سندھ میں ایک گروپ کوسپورٹ کرنےپرکارروائی شروع ہوگئی جبکہ ایک دوست کوفون کرنےپراس کوبھی اٹھالیاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کوجعلی کہاجارہاہے۔

پی پی پی کے شریک چئیرمین نے بتایا کہ مشرف دورمیں وہ 5 سال جیل میں تھے، پولیس آجائے تو لوگ خود توبنی گالہ سے باہرنہیں آتے، حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مولانافضل الرحمان ایک آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلاناچاہتےہیں۔ اس اجلاس میں شامل ہونے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہامی بھری ہے لیکن پارٹی کو حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ 

زردای نے کہا کہ ریاست کوخطرہ باہرسےنہیں اندرسےہے۔

Advertisement