اسلام آباد:(روزنامہ دنیا) ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کے طوفان نے گھنٹی بجادی ۔
رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔ گھی اور کھانے پکانے کا تیل سمیت چائے کی پتی 15سے 25روپے فی کلو تک مہنگے ہونے کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے دودھ کے ڈبے کھانے پینے کی اشیا اور ڈائپرزکی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔ درآمد شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں پچاس ہزار روپے سے پانچ لاکھ اور موٹر سائیکل کی قیمت میں تین ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے ۔
موبائل فونز کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تین ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پانچ ارب 41کروڑ ڈالر پاکستان بھجوائے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 4ارب 74کروڑ ڈالر بھیجے تھے ۔