اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرورخان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے تیل ادھار لینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، یہ معاملہ تو زیرِ غور ہی نہیں آیا۔ سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کی حامی بھر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ادھار پر تیل لینے کے معاملے پر وزیر پٹرولیم ڈویژن نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت سے تیل ادھار لینے کی کوئی بات نہیں ہوئی، یہ صرف ایک خیال تھا، ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم نے غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی عرب نے گوادر میں ریفائنری لگانے پر رضامندی ظاہر کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران سعودی عرب سے دیگر شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔