اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان آئی ایم ایف کی بجائے سعودی عرب کی طرف دیکھنے لگا، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز، سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ ال جدان منگل یا بدھ کو پاکستان آئیں گے۔
پاکستان کی ہچکولے کھاتی معیشت کو سعودی عرب کا سہارا، سعودی عرب کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد مذاکرات کا ایجنڈا ہے۔
پاکستان مذاکرات میں سعودی عرب کو گوادرآئل سٹی اور ریکوڈیک پر سرمایہ کاری کی پیشکش کرے گا۔ سب سے بڑے منصوبے دیامربھاشا ڈیم میں بھی حصہ داری کی آفر کی جائے گی۔ ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد اور ادھار تیل کی سہولت پر بھی بات چیت ہو گی۔
سعودی وزیرِ خزانہ محمد بن عبداللہ ال جدان منگل یا بدھ کو اسلام آباد آئیں گے، پھر گوادر جائیں گے اور اس کے بعد معاشی معاہدے طے پائیں گے۔