ریاض: (دنیا نیوز) بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری ہولڈر اضوا فیڈریشن کی پہلی سعودی خاتون عہدیدار ہیں۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو فٹبال فیڈریشن کا عہدیدار بنا دیا گیا۔ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری رکھنے والی اضوا العریفی کو فٹبال فیڈریشن کی 7 رکنی سماجی ذمہ داریوں کی کارپوریٹ کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اضوا العریفی سعودی عرب میں پہلی خواتین فٹبال ٹیم کی بانی بھی ہیں اور ریاض میں کلب چلا رہی ہیں۔
انہوں نے خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دلوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ اضوا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لا کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی اور کھیل کی مزید ترقی کیلئے کردار ادا کریں گی۔