پہلی بار خاتون سعودی فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت کی امیدوار

Last Updated On 25 September,2018 12:47 pm

سعودی عرب میں سماجی شعبے میں لائی جانے والی اصلاحات نے فٹ فیڈریشن میں بھی خواتین کے لیے دروازے کھول دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت کے لیے ایک خاتون کی طرف سے درخواست دی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کے امیدوار قصی الفواز نے ایک بیان میں بتایا کہ ایک سعودی خاتون اور ایک برطانوی روجر ڈرابربھی فیڈریشن کی رکنیت کے امیدوار ہیں۔

الفوازسعودی فٹ بال فٹ بال فیڈریشن کے بلا مقابلہ امیدوار ہیں۔ فیڈریشن کے سبکدوش سربراہ عاد عزت اگست میں مستعفی ہوگئے تھے۔ نئے چیئرمین کا انتخاب تین اکتوبر کو کیاجائے گا۔ الفواز نے لوئی السبیعی کو فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل اور اپنا نائب مقرر کیا ہے۔ اضواء العریفی اور رھام العنیزان جب کہ برطانوی روجر ڈرابر کو بورڈ اف ڈائریکٹر کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔