سعودی عرب کا قومی دن ، کینیڈین فنکاروں کی پرفارمنس

Last Updated On 25 September,2018 06:44 pm

ریاض (دنیا نیوز ) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کینیڈین فنکاروں نے سماں باندھ دیا۔ سرکس کے دوران کینیڈین فنکاروں نے شاندار کرتب دکھائے۔

کینیڈا کی مشہور سرکس نے سعودی عرب میں پہلی بار پرفارم کیا۔ قومی دن کے موقع پر ریاض میں یہ شاندار شو ہوا جس میں 80 فنکاروں نے کرتب دکھائے۔

فنکاروں نے سعودی ثقافت کو منفرد انداز میں سٹیج پر پیش کیا۔ ایک فنکار نے ڈرون کی مدد سے پرندے کی طرح پرواز کی۔ سرکس دیکھنے کے لیے آئے سعودی شہریوں نے اسے ایک خوبصورت تجربہ قرار دیا۔