ریاض: (دنیا نیوز) نئے ہجری سال کے آغاز پر غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہوئی، خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔
مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور مشیر خادم حرمین شریفین خانہ کعبہ کو غسل دیا، خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ اس دوران خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبوؤں میں تر سفید کپڑے سے جبکہ فرش پر آب زم زم اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں اور ہاتھ سے صاف کیا گیا۔
خانہ کعبہ کو ہرسال دو بار، حج کے بعد محرم الحرام اور رمضان المبارک سے پہلے شعبان المعظم کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے۔