شاہ سلمان کی یمن کے مرکزی بنک کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد

Last Updated On 02 October,2018 11:30 am

ریاض (نیٹ نیوز ) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے مرکزی بنک کو مالی بحران سے بچانے کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ امداد ایک ایسے وقت میں جاری کرنے کا کہا گیا ہے جب دوسری جانب سعودی عرب یمن میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کی امداد اور بحالی کے لیے کئی دوسرے منصوبوں اور امدادی کارروائیوں میں بھی پیش پیش ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں   ایجنسی ایس پی   اے کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے یمن کےمرکزی بنک کو امداد فراہم کرنے کا مقصد یمنی کرنسی کی قیمت میں کمی کو روکنا اور بنک کو مالی بحران سے بچانا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک کے لیے یہ پہلی امداد نہیں بلکہ یمنی عوام کو درپیش اقتصادی بوجھ کم کرنے کے لیے سعودی عرب یمن کے مرکزی بنک کو 3 ارب ڈالر کی امداد فراہم کر چکا ہے۔

 

Advertisement