سعودی عرب خوبصورت فطری مناظر سے بھرپور ملک

Last Updated On 02 October,2018 01:24 pm

ریاض (نیٹ نیوز ) سعودی عرب کے جنوب مغربی حصّے میں واقع جغرافیائی اراضی متنوع اور متلون نوعیت کے قدرتی حسن اور جمال سے مالا مال ہے۔ یہاں سمندر اور پہاڑوں کے علاوہ مختلف قسم کی زرعی اراضی اور سبزہ زار بھی موجود ہے۔

یہاں کا ساحل سمندر، جزیروں، ورثے اور تاریخ، زراعت اور پھلوں، بارشوں اور پُرکشش موسم اور پہاڑیوں کا حسین اور منفرد امتزاج ہے جو خالق کے تخلیق کردہ ایک خوب صورت فن پارے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔


ان تمام عوامل نے مل کر علاقے کو ایک ترقی یافتہ سیاحتی صنعت کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والا ایک مضبوط ترین مقام بنا دیا ہے جو دنیا کے دیگر سیاحتی مقامات سے بھرپور مقابلے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

Advertisement