واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قریبی اتحادی سمجھے جانے والے ملک سعودی عرب کے بارے میں کہا ہے کہ انہوں نے سعودی حکمران شاہ سلمان کو خبردار کیا تھا کہ وہ امریکی فوج کی حمایت کے بغیر 2 ہفتے بھی حکومت نہیں کر سکتے۔ شاہ سلمان کو امریکی فوج کے لیے معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔
امریکی صدر نے توپوں کا رخ سعودی عرب کی جانب کر لیا۔ ریاست مسیسپی کے شہر ساؤتھ ہیون ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کی حفاظت کر رہا ہے، شاہ سلمان کو بتا دیا تھا امریکا کی مدد کے بغیر وہ دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان کو پیغام دیا کہ اپنی فوج کےلیے انہیں معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔ اس سے پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کو تیل کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔