اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) امریکی ڈالر اور پاؤنڈ سمیت دیگر غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں ایک ہی روز ریکارڈ اضافہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا خدشہ ہے۔
ڈیلرز نے بڑی مقدار میں پٹرول کی بکنگ کرالی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول پمپ مالکان نے بھی اسی وجہ سے اضافی پٹرول کی بکنگ کروا رکھی ہے تاکہ سستے داموں پٹرول خرید کر مہنگے داموں فروخت کیا جاسکے۔