پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 4 سال کی کم ترین سطح پر

Last Updated On 02 October,2018 05:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت 4 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل کے اعداد شمار کے مطابق مالی سال 19-2018 کے پہلے تین ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 33 فیصد کمی کے بعد 47 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت چار سال کی کم ترین سطح پر آنے کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے فرنس آئل کے بجائے سستے ایندھن، ایل این جی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ اور فرنس آئل کے استعمال میں کمی ہے۔ 3 ماہ میں فرنس آئل کی کھپت میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

جولائی سے ستمبر کے دوران پیٹرول کی فروخت 2 فیصد کمی کے بعد 19 لاکھ ٹن اور ڈیزل کی کھپت 19 فیصد کمی کے بعد 18 لاکھ ٹن رہی۔
 

Advertisement