لاہور: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور روس کی جانب سے پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک با پھر بڑھنا شروع ہو گئیں۔ امریکی خام تیل 2 ڈالر 75 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 68 سینٹس اور برطانوی خام تیل تین ڈالر اضافے سے 62 ڈالر 52 سینٹس میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کو سہارا دینے کی خاطر سعودی عرب اور روس نے پیداوار میں کٹوتی کا اعلان کیا جس کے فوراً بعد ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع ہو گیا۔
خام تیل کی قیتموں میں اضافے سے تیل درآمد کرنے والے ممالک جس میں پاکستان بھی شامل ہے، مستقبل میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں ایک طرف تو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوا ہے تو دوسری طرف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کو مہنگا تیل درآمد کرنا پڑے گا جس سے امپورٹ بل میں اضافے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہو جائیں گی۔