کراچی: (دنیا نیوز) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے نئی قیمتوں کے تعین کے لئے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سبب دودھ کی پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کئی فارمرز دیولیہ ہو چکے ہیں، اسی لئے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ کیا جائے۔
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی نے ہر چار ماہ بعد مہنگائی کے تناسب سے دودھ کی قیمتیں بڑھانے یا گھٹانے کا فیصلہ کیا تھا مگر نئی حکومت کے آنے سے اب تک مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوچکا مگر کمشنر کراچی نے دودھ کی نئی قیمتیں تعین کرنے کے لئے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔
شہر بھر میں فی لیٹر دودھ 95 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے،دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو فی لیٹر دودھ 105 روپے ہو جائیگا۔