اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات سے پاکستان کومزید ایک ارب ڈالر کل ملنے کا امکان ہے، متحدہ عرب امارات نے جنوری میں 3 ارب ڈالر کا پیکج منظور کیا تھا۔
پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر، متحدہ عرب امارات سے مزید 1 ارب ڈالر کل پاکستان کو ملنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق، ایک ارب ڈالر ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوںگے، یو اے ای سے ملنے والے 1 ارب ڈالرسے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، زرمبادلہ کے ذخائر مزید ایک ارب ڈالر بڑھ جائیں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط میں یورو بانڈ کی ادائیگی ہوسکے گی، سال 2014 کا یورو بانڈ 2019 میں واپس کرنا ہے، متحدہ عرب امارات نے جنوری میں 3 ارب ڈالر کا پیکج منظور کیا تھا۔ پیکج کے تحت متحدہ عرب امارات 2 ارب ڈالر فراہم کر چکا ہے۔