ابوظہبی: (دنیا نیوز) سپیشل اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب ابو ظہبی میں منعقد ہوئی، کھیلوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا۔ پاکستان کا 92 رکنی دستہ بھی مقابلوں میں شریک ہے۔
متحدہ عرب امارات میں پندرہویں سپیشل اولمپک گیمز آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ ابو ظہبی میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ایک سو ستر ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کا بانوے رکنی دستہ بھی مقابلوں میں شریک ہے۔
افتتاحی تقریب میں مقامی و غیر ملکی فنکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ دنیا بھر سے سات ہزار سپیشل اتھلیٹس چوبیس کھیلوں میں تمغے سینے پر سجائیں گے۔ سپیشل اولمپک گیمز 21مارچ تک ابو ظہبی میں جاری رہیں گے۔