ڈالر بڑھنے کا انجام: فی تولہ سونے کے دام 72 ہزار 200 روپے ہوگئے

Last Updated On 04 April,2019 10:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گی۔ ایک تولہ سونا ہزار روپے اضافے کے بعد 72 ہزار 200 روپے ہوگیا۔

ڈالر کے دام بڑھنے سے سونا بھی مہنگا ہونا شروع ہوگیا، فی تولہ سونے کی قیمت ہزار روپے اضافے سے 72 روپے 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 857 روپے اضافے سے 61 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ادھر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، بینکوں کے درمیان ڈالر 30 پیسے اضافے سے 141 روپے 40 پیسے میں بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 143 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
 

Advertisement