فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی ناقص حکمت عملی کے سبب باردانہ کی تقسیم شروع نہ ہو سکی جس کی وجہ سے کاشتکار پریشانی سے دوچار ہیں۔
محکمہ خوراک کی ناقص حکمت عملی، فیصل آباد میں باردانہ کی تقسیم شروع نہ ہو سکی جس پر کاشتکار پریشان ہو کر رہ گئے۔ سونے کی مانند چمکتی گندم کی فصل کٹائی کی منتظر ہے مگر کاشتکار حضرات کو تومحکمانہ غفلت کی وجہ سے تاحال باردانے کی فراہمی بھی یقینی نہ بن سکی۔
باردانے کی تقسیم کیلئے ایک کے بعد ایک تاریخ دی جا رہی ہے مگر عملی جامہ نہیں پہنایا جارہا۔ جس پر گندم کے کاشتکار خاصے پریشان دیکھائی دیتے ہیں جبکہ باربار ہونے والی بارشوں سے بھی کسانوں کی نیندیں اُڑی ہوئی ہیں۔
باردانے کی تقسیم کیلئے کسانوں کی رجسٹریشن کے بعد تاحال ویرفیکیشن کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میاں زین العابدین کہتے ہیں کہ موسمی اثرات کی وجہ سے گندم خریداری مراحل میں تاخیر ہو رہی ہے۔
کاشتکار حضرات کہتےہیں کہ ایک طرف تو موسمی صورتحال کی وجہ سے انکی فصل پہلے سے کم پیداوار دے رہی ہے تو رہی سہی کثر محکمہ خوراک حکام کی جانب سے بروقت باردانہ نہ دیکر پوری کی جا رہی ہے۔