لاہور: (دنیا نیوز) آٹا ،گھی اور میدے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، آٹے کا تھیلا 20 روپے ، گھی کے ٹین اور میدے کی قیمت 100 روپے تک بڑھا دی گئی۔ مہنگا ہو نے کے بعد قیمت 800 روپے تک پہنچ گئی۔
بتایا گیا ہے کہ آٹے کے ساتھ ساتھ گھی کی قیمت بھی بڑھنے لگی، سو لہ کلو گھی کے ٹین کی قیمت میں 100 روپےاضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گھی کے ٹین کی قیمت 2750روپے سے 2850روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب میدے کی قیمت بھی 100 کا اضافہ ہو ا ہے جس کے بعد بوری کی قیمت بڑھ کر 3900روپے تک پہنچ گئی۔
آٹے کا تھیلا 20 روپے مہنگا ہوا ہےجس کے بعد اس کی قیمت 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں تیزی اور بجٹ میں ٹیکسز میں اضافہ گھی مہنگا ہونے کا سبب بن رہا ہے۔