لاہور: (دنیا نیوز) بجٹ کی منظوری کے چیلنج کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے اتحادیوں سے رابطے کرلئے۔
حکومت نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق آج لاہور میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہی سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات شام 7 بجے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہوگی، ملاقات میں اتحاد کے امور، بجٹ کی منظوری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوگا، دو روز قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ملاقات کرچکے ہیں۔