اپوزیشن کا شور کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے: صمصام بخاری

Last Updated On 18 June,2019 12:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا شور کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، پنجاب میں بھی فرضی کمپنیوں اور کاغذی منصوبوں کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے۔

اپوزیشن کے احتجاجی سرگرمیوں کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان لائق تحسین ہے، دس سال کیلئے کمیشن بنانے کی سب سے زیادہ ضرورت پنجاب میں ہے، نواز لیگ نے پنجاب میں من مانیوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، فرضی کمپنیوں اور کاغذی منصوبوں کی تفصیلات منظر عام پر لائیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں پنجاب کے عوام سے کھلواڑ کیا گیا، ماضی کے حکمرانوں کی منی لانڈرنگ کے ہوشربا قصے سامنے آ رہے ہیں، بجٹ کی آڑ میں اپوزیشن اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہتی ہے، عوام خوب جانتے ہیں کہ نواز لیگ اور پی پی پی کو اُن کا کتنا درد ہے، معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا عمران خان ملک کو دور رس نتائج کی حامل پالیسیاں دے رہے ہیں، تجوریاں بھرنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی، پی ٹی آئی کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔