لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کے نیب کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے۔
گرفتاری کے بعد آج وہ پہلی بار پروڈکشن آرڈر پرپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے بجٹ سیشن کے لئے پہلے ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے ہیں۔ حمزہ شہباز اور سبطین خان نیب کی حراست میں ہیں جبکہ خواجہ سلمان رفیق نیب کیس میں جیل میں ہیں۔