لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ عمران خان کے سفر اور سیکورٹی کے اخراجات حکومت اٹھاتی ہے کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہے، عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اوراسکے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔
عمران خان پاکستان کی تاریخ میں واحد وزیراعظم ہیں جو اپنے گھر کا تمام خرچ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں سوائے سفر اور سیکورٹی کیونکہ وہ ریاست کی ضرورت ہے—اور اپنے گھر میں رہتے ہیں، وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ انہوں نے 40% کم کیا۔ نوازشریف یا شاہد خاقان صاحب 1 ارب 40 کروڑ تک خرچہ کرتے تھے۔ pic.twitter.com/50W0iJkvuW
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 17, 2019
ترجمان وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا خرچ عمران خان نے چالیس فیصد کم کیا ہے، نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی ایک ارب چالیس کروڑ تک وزیراعظم ہاوس میں خرچہ کرتے تھے۔