روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی، فچ سلیوشن کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ

Last Updated On 28 June,2019 03:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ریٹنگ کے ادارے فچ سلیوشن نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، روز مرہ استعمال کی اشیا مہنگی اور عوام کی قوت خرید کم ہو جائے گی۔

فچ سلیوشن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پیکج میں رہتے ہوئے مشکل فیصلے کرنے ہونگے، مشکل فیصلوں کی بدولت معاشی ترقی کی شرح متاثر ہوگی، رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 2 فیصد رہے گی، سی پیک کے تحت سرمایہ کاری سے معیشت کو سہارا ملے گا، آنے والے مہینوں میں درآمدات بڑھیں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے کا خدشہ ہے، اسٹاک مارکیٹ جولائی 2018 کے بعد 14 فیصد گر چکی ہے، اسٹاک مارکیٹ کا گرنا، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کو ظاہر کرتا ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی سے تاجر کم سرمایہ لگائیں گے۔
 

Advertisement