جون 2019ء میں بجلی کی پیدوار میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

Last Updated On 30 July,2019 07:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا کے مطابق جون 2019 میں سالانہ بنیاد پر بجلی کی پیدوار میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بجلی کی پیداوار میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیپرا کے مطابق جون 2019ء میں بجلی کی یومیہ اوسط پیداوار 18 ہزار 274 میگا واٹ رہی۔

جون 2019ء میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں 33 فیصد اضافہ ہوا، ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 11 فیصد بڑھی اور پانی سے بجلی کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 2019ء میں ہی فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 40 فیصد تک گھٹ گئی اور گیس سے بجلی کی پیدوار میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سی پیک کے تحت کئی پاور پلانٹس آن لائن آ رہے ہیں۔ حکومت کو بجلی کے پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے ترسیلی نظام میں بھی بہتری لانے کے لئے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

 

Advertisement