پاکستان کو خسارے کم کرنے کی شدید ضرورت ہے: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

Last Updated On 13 September,2019 10:45 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر آئی ایم ایف جیری رائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو خسارے کم کرنے کی شدید ضرورت ہے، پاکستان کو خسارہ کم کرنے کیلئے آمدن بڑھانا ہوگی۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جیری رائس نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیکس آمدن بڑھے گی تو سماجی شعبے پر خرچ ہوگی، آئی ایم ایف کا وفد چند روز میں پاکستان آئے گا، ٹیکس آمدن بڑھے تو ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز ملیں، پاکستان میں قرضوں کا حجم کم کیے جانے کی ضرورت ہے۔