کراچی: (دنیا نیوز) شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے اور ٹیکسوں میں کمی کے لئے تاجروں نے ایف بی آر کے خلاف احتجاج اور بھوک ہڑتال شروع کر دی۔
ایف بی آر اور تاجروں میں ٹھن گئی، 14 ملاقاتوں کے بعد بھی نتیجہ نہ نکل سکا، تاجر کہتے ہیں 50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط ختم اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے جبکہ ایف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے سے صاف انکار کردیا۔
تاجر رہنما جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما پر ایف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط عائد کی، ادارہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کے دلاسے دے رہا ہے جبکہ اس صورتحال میں کارروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہم بھی عمران خان کی طرح احتجاج اور دھرنے دینگے اور اگر پھر بھی مطالبات تسلیم نہ کیا گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔