چینی معیشت کی سست روی، خام تیل کی قیمتیں 10 ڈالر 80 سینٹ بیرل تک گر گئیں

Last Updated On 04 February,2020 11:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کرونا وائرس کے سبب چینی معیشت سست روی کا شکار ہے، خام تیل کی طلب کم ہونے سے دس روز کے دوران قیمتیں 10 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل تک گر گئیں، ماہرین کے مطابق پاکستان کے درآمدی بل میں 20 کروڑ ڈالر کمی کا امکان ہے۔

چین کی معیشت میں سست روی کا اثرات نمودار ہونے لگے، ایک روز کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کمی کے بعد 50 ڈالر 50 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ دس روز کے دوران امریکی خام تیل 8 ڈالر 60 سینٹس فی بیرل سستا ہوا۔

دوسری جانب ایک روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 40 سینٹس کمی کے بعد 54 ڈالر 40 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ دس دن میں برطانوی خام تیل 10 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل سستا ہوا۔

ماہرین کے مطابق چینی معیشت میں سست روی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی طلب میں کمی ہورہی ہے، خام تیل سستا ہونے سے پاکستان کے درآمدی بل میں کمی کے ساتھ ساتھ آئندہ آنے والے مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کا بھی امکان ہے۔