کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 40 ہزار کے پرائز بانڈز کی مالی حیثیت 31 مارچ سے ختم ہو جائے گی، عوام یہ بانڈز بینک اکاونٹس میں جمع کروا دیں۔
یکم اپریل سے 40 ہزار کے بانڈز ختم ہو جائیں گے، اسٹیٹ بینک کے مطابق ان بانڈز کے بدلے میں نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ بھی لئے جا سکتے ہیں، عوام 40 ہزار والے بانڈز بینکوں میں جمع کروا دیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے بینکوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ 40 ہزار والے بانڈز اسٹیٹ بینک میں جمع کرائیں، 31 مارچ کے بعد 40 ہزاروالے بانڈز کی مالی حثیت ختم ہوجائے گی۔