حکومت ہاتھ دکھا گئی، پٹرولیم مصنوعات 12 روپے سستی کرنے کی بجائے 5 روپے کا لالی پاپ دیدیا

Last Updated On 01 March,2020 02:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ہاتھ دکھا گئی، پانچ روپے کا لالی پاپ دے کر ٹیکس میں سات روپے پانچ پیسے اضافہ کر دیا گیا، عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا سو فیصد فائدہ عوام تک منتقل نہ کیا گیا۔

پٹرولیم قیمتوں میں حکومت کاعوام سے ہاتھ، 12 روپے سستا کرنے بجائے 5 روپے کا لالی پاپ تھما دیا، ساٹھ فیصد فائدہ ٹیکسوں میں ایڈجسٹ کر دیئے۔

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پٹرولیم قیمتوں میں 12 روپے تک کا ریلیف دینا تھا مگر حکومت نے کمال ہوشیاری سے صرف پانچ روپے فی لٹر پر ٹرخا دیا اور باقی رقم پٹرولیم لیوی کی مد میں ڈال دی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 5 پیسے فی لیٹراضافے کے ساتھ لیوی 18 روپے سے بڑھا کر 25 روپے 5 پیسے فی لٹرمقررکی گئی جبکہ پیٹرول پر 4 روپے 75پیسے، مٹی کے تیل پر 6روپے 33پیسے اورلائٹ ڈیزل پر 1روپے 94پیسے فی لیٹرلیوی بڑھائی گئی۔
 

Advertisement