عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے،حکومت اوگرا کی سمری مسترد کرے: شیری رحمان

Last Updated On 30 December,2019 05:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مہنگائی تو مت کریں۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کس بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی عالمی منڈی کے مقابلے میں مہنگا تیل بیچ رہی ہے۔ مہنگائی سرکار پورا سال عوام کا خون چوستی رہی، ڈیڑھ سال میں یہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں 27 روپے کا اضافہ کر چکی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عوام سے مزید مہنگائی برداشت نہیں ہو سکتی، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی سمری کو مسترد کرے۔
 

Advertisement